ہومتازہ ترینایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے محفوظ بحری راستے پر...

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے محفوظ بحری راستے پر اتفاق

مسقط (لارڈ میڈیا) ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کی بحالی کے حوالے سے جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایران نے تصدیق کی ہے کہ تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے مجوزہ بحری راستے کے جغرافیائی نقاط پر عمان کے ساتھ اتفاق ہو گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق دونوں ممالک ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تاہم، اگر کسی تیسرے فریق جیسے امریکا یا اسرائیل نے مداخلت کی تو معاہدہ متاثر ہو سکتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ محفوظ بحری راستے پر اتفاق ہونے کے باوجود آبنائے ہرمز میں مکمل سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کیونکہ خطے کی سلامتی دیگر سیاسی اور فوجی عوامل پر بھی منحصر ہے۔

بقائی نے مزید کہا کہ عمان کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں، لیکن معاہدہ ہونے کی صورت میں بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز مکمل طور پر محفوظ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و روانگی کے لیے الگ الگ بحری راستے متعین کیے جا سکتے ہیں۔ یہ انتظام بحری ٹریفک کو منظم کرنے اور تصادم یا فوجی کشیدگی کے خطرات کم کرنے کے لیے ہے۔

امریکا آزاد بحری آمدورفت پر کسی قسم کی لازمی فیس یا ایران کو خصوصی اختیار دینے کی مخالفت کر رہا ہے، جو مذاکرات میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ رابطے جاری ہیں، لیکن ابھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں