ہومتازہ ترینچینی برجوں پر مبنی فلم بوٹسوانا کے طلبہ کو چینی ثقافت سے...

چینی برجوں پر مبنی فلم بوٹسوانا کے طلبہ کو چینی ثقافت سے روشناس کرانے لگی

چینی فلم ’’سی زیڈ 12 چائنیز زوڈیک‘‘ نے ہفتے کے روز یونیورسٹی آف بوٹسوانا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ (سی آئی یو بی)میں چینی زبان سیکھنے والے طلبہ کو خوب محظوظ کیا۔طلبہ فلم میں چینی برجوں کی ثقافت اور ثقافتی نوادرات کے تحفظ کی عکاسی سے خاص طور پر متاثر ہوئے۔

بوٹسوانا کے دارالحکومت گابورون میں سی آئی یو بی کے زیر اہتمام ’’فلم کے ذریعے چین کو جانئے‘‘ کے موضوع کے تحت منعقدہ چینی فلم ڈے کا مقصد شرکا کی چینی زبان سننے اور پڑھنے کی مہارت بہتر بنانا، ان کی بول چال کی صلاحیت کو فروغ دینا اور چینی ثقافت کے بارے میں ان کی سمجھ کو مزید گہرا کرنا تھا۔

تقریب کا آغاز چینی تاریخ کے تعارف سے ہوا جس میں شرکا کو چینی برج کے بارہ جانوروں کی ابتدا اور مطلب بتائے گئے جو کہ چینی ثقافت کی ایک معروف روایت ہے۔ اس کے بعد ایک استاد نے بچوں اور بالغوں سمیت شرکا کو چینی زبان مینڈارن میں ان بارہ برجوں کے ناموں کا درست تلفظ سکھایا۔

فلم کی نمائش کے بعد فلم سے متعلق سوال و جواب کی ایک نشست بھی منعقد ہوئی جس میں خاص طور پر ثقافتی نوادرات کو ان کے اصل ممالک کو واپس کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

گابورون سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں