چین کی پہلی سرنگ کھودنے اور دھماکہ خیز کھدائی کرنے والی مشین ’’شیانگ لونگ‘‘ چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں واقع پیداوری لائن سے تیار ہو کر باہر آ گئی ہے۔ یہ مشین پیچیدہ ارضیاتی حالات کے لئے مربوط سرنگ سازی کے آلات کے شعبے میں موجود خلا کو پُر کرے گی۔
اس 70 میٹر طویل اور 400 ٹن وزنی مشین کی کھدائی کا قطر 4.55 میٹر ہے جبکہ اس میں 1.2 میٹر کا مرکزی کٹر ہیڈ (کٹائی کرنے والا سِرا) نصب ہے۔
مشین کا مرکزی کٹر ہیڈ اسے سخت چٹانوں اور پیچیدہ ارضیاتی حالات میں کام کرنے کا انداز بدلنے کی اجازت دیتا ہے۔
ووہان، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


