اسلام آباد (لارڈ میڈیا) عالمی سیمی کنڈکٹر اور اسمارٹ فون چپ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث پاکستان میں موبائل فون کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے لیے استعمال ہونے والے جدید ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب اور میموری چپس، ویفر مینوفیکچرنگ، پیکجنگ اور دیگر اہم الیکٹرانک پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں اسمارٹ فون چپس کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے اثرات دنیا بھر کی موبائل صنعت پر مرتب ہو رہے ہیں۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق دنیا کی بڑی موبائل چپ ساز کمپنی Qualcomm نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ مختلف چپس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔


