ہومUncategorizedپاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی فریم ورک پر مذاکرات میں...

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی فریم ورک پر مذاکرات میں اہم پیشرفت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی فریم ورک پر ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک نے تجارتی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے اور تکنیکی سطح پر مذاکرات تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے شراکت داری کو اہم قرار دیا۔

امریکی حکام نے پاکستان کی لیبر اور ریگولیٹری اصلاحات پر ہونے والی پیشرفت کو سراہا۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجارتی معاہدے کو جلد مکمل کرنے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں