ہومUncategorizedچمن اور لکی مروت میں دستی بم حملے، 4 افراد جاں بحق...

چمن اور لکی مروت میں دستی بم حملے، 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی

چمن (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے ضلع چمن اور خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں الگ الگ دستی بم حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں ایک گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے رشید نامی شخص، اس کی بھابھی اور کمسن بھتیجا جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 بچے زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع چمن میں قومی شاہراہ کی تعمیر پر مامور مزدوروں پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملے کے وقت مزدور سو رہے تھے کہ ان پر دستی بم پھینکا گیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں