ہومتازہ ترینامریکا اور ایران معاہدے کا ابتدائی مسودہ فریقین کو ارسال، ماجد الانصاری

امریکا اور ایران معاہدے کا ابتدائی مسودہ فریقین کو ارسال، ماجد الانصاری

دوحہ (لارڈ میڈیا): قطر نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے سفارتی حل کی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطے جاری ہیں اور ممکنہ معاہدے کے مسودے مختلف فریقوں تک پہنچا دیے گئے ہیں۔

ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر عمان کے ساتھ مل کر امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ممکنہ معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کیا جا چکا ہے اور اسے مختلف فریقوں کے درمیان مشاورت کے لیے تقسیم کیا گیا ہے۔

قطری ترجمان نے واضح کیا کہ ثالثوں کی اولین ترجیح ایک مختصر المدتی حل تک پہنچنا ہے تاکہ امریکا اور ایران دوبارہ مذاکرات کی میز پر آ سکیں۔ تاہم، انہوں نے اعتراف کیا کہ فی الحال دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا کوئی شیڈول موجود نہیں ہے۔

ماجد الانصاری نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور تمام فریق کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکراتی راستہ اختیار کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں