جرمنی سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد اساتذہ اور طلبہ نے حال ہی میں چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں منعقد ہونے والے نو روزہ "سنگ ٹو لرن چائنیز” سمر کیمپ میں حصہ لیا۔
بولے چائنیز کوائر کے ارکان نے موسیقی کے ذریعے چینی زبان کے لہجوں اور ردھم کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت کا بھی گہرا تجربہ حاصل کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ یون گانگ، ڈائریکٹر، جرمن بولے چائنیز کوائر
’’گانے کے ذریعے چینی زبان سیکھتے ہوئے ہم بتدریج ثقافتی تبادلوں کی ایک نئی کھڑکی کھول رہے ہیں۔ ہماری امید ہے کہ یہ طلبہ گیتوں اور موسیقی کے ذریعے چین اور چینی ثقافت کو مزید بہتر انداز میں جان سکتے ہیں۔ چین کا دورہ کرنے کے بعد وہ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کو اس ملک کے بارے میں بتا سکتے ہیں جسے انہوں نے خود دیکھا، جانا اور محسوس کیا ہے۔‘‘
رواں برس پہلی بار نوجوانوں کے تبادلہ پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا۔
چینی اور جرمن طلبہ نے ایک ساتھ رہائش اختیار کی، اکٹھے کھانا کھایا اور روزمرہ میل جول کے ذریعے ایک دوسرے کی ثقافت سے آگاہی حاصل کی۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جان ہیوبرگ، جرمن طالبعلم
’’گزشتہ برس کا میرا تجربہ اتنا شاندار تھا کہ میں دوبارہ چین آنا چاہتا تھا۔ یہاں کی ثقافت بے حد متاثر کن ہے۔ میں چین میں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا یقین ہے کہ یہ زندگی کا ایک یادگار تجربہ ثابت ہوگا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): شو نِنگ، طالبہ، یوننان یونیورسٹی
’’میرا یقین ہے کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کے درمیان باہمی تبادلوں کو فروغ دیتی ہیں اور دوسروں کے ساتھ رابطے اور مؤثر ابلاغ کی ہماری صلاحیت کو بھی بہتر بناتی ہیں۔‘‘
کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


