ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر سے پہلے پاکستان کے لیے فیلڈنگ کی تھی۔ یہ واقعہ 1987 میں پیش آیا جب 13 سالہ سچن نے پاکستان کے لیے متبادل فیلڈر کی حیثیت سے میدان میں اترے۔ اس وقت پاکستانی ٹیم بھارت کے دورے پر تھی اور ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ کھیل رہی تھی۔
میچ کے دوران، پاکستانی کپتان عمران خان نے متبادل فیلڈرز کی ضرورت محسوس کی، جس پر سچن نے شوق سے لبریز ہو کر پاکستانی گرین لباس پہن کر فیلڈنگ شروع کر دی۔ اس واقعے کا ذکر سچن نے اپنی آپ بیتی ‘پلیئنگ اٹ مائی وے’ میں بھی کیا ہے۔
واقعے کے دو سال بعد، 1989 میں، سچن نے بھارت کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا، جہاں ان کا سامنا عمران خان اور دیگر پاکستانی اسٹار کھلاڑیوں سے ہوا۔ آج بھی یہ واقعہ کرکٹ کی تاریخ کے دلچسپ واقعات میں شمار کیا جاتا ہے۔


