ہومتازہ ترینمحمد بن سلمان، اردگان کا بحیرہ احمر کی سکیورٹی پر رابطہ

محمد بن سلمان، اردگان کا بحیرہ احمر کی سکیورٹی پر رابطہ

ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بحیرہ احمر کی سکیورٹی پر مشاورت کی جبکہ ترک صدر نے حوثیوں کے تجارتی جہازوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

ترک صدر اردگان نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور سعودی قیادت میں بحری دفاعی اتحاد کا خیرمقدم کیا۔ سعودی عرب اور ترکیہ نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لئے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں