کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان ریلویز پولیس نے ایک آپریشن میں 32 ٹن چوری شدہ ریلوے مٹیریل برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ آپریشن کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کیا گیا، جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ ریلوے پٹریاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اس کارروائی کے دوران ریلوے پٹریاں چوری کرنے والے چار ملزمان کو پٹریاں کاٹنے کے آلات سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی جی پاکستان ریلویز پولیس نے کہا ہے کہ ریلوے مٹیریل چوری اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔


