ہومتازہ ترینغزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 18 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 18 فلسطینی شہید

غزہ (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کے اعلان کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج کی حالیہ بمباری میں بچوں سمیت مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں 5 لبنانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

شہری دفاع کے عملے نے 136 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد 112 شہدا کی لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں 40 بچے، 38 خواتین اور 7 معذور افراد شامل ہیں۔ تین روز میں شہدا کی تعداد 28 ہوگئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے غزہ سٹی، خان یونس، دیر البلح اور جبالیہ میں گھروں پر فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ طبی مراکز اور ادویات کے گودام بھی نشانہ بنے ہیں۔ غزہ وزارت صحت نے اسپتالوں پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں