ہومتازہ ترینسوات میں خودکش دھماکہ، 17 افراد شہید

سوات میں خودکش دھماکہ، 17 افراد شہید

سوات (لارڈ میڈیا): سوات کے علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخوا پولیس نے اس واقعے کو خودکش حملہ قرار دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا سر مل چکا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ افغان معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ شہداء اور زخمیوں کو سینٹرل اسپتال سوات منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کبل سوات میں خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی تھانہ کبل کے قریب خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خودکش حملہ آور کو تھانے کے اندر جانے سے روکا، ان کی فرض شناسی کی تعریف کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں