ممبئی (لارڈ میڈیا): معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما اور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے درمیان خفیہ شادی کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی سینئر صحافی جیوتی وینکٹیش نے یوٹیوب چینل پر کہا کہ اس جوڑے نے 90ء کی دہائی میں تعلقات کے دوران خفیہ شادی کی تھی۔ صحافی کے مطابق یہ معلومات انہیں چرنجیوی نے فراہم کی تھیں، جب وہ فلم جینٹل مین کے سیٹ پر اداکار سے ملے۔ چرنجیوی نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے رام گوپال ورما اور ارمیلا کی شادی کے بارے میں کیوں نہیں لکھا؟
جب صحافی نے شادی کی تصدیق کے لیے ارمیلا سے رابطہ کیا تو ارمیلا نے روتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بارے میں اس طرح کیسے لکھ سکتے ہیں۔ صحافی نے بتایا کہ انہوں نے رام گوپال ورما سے بھی رابطہ کیا، لیکن فلم ساز نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
جیوتی وینکٹیش کے مطابق ارمیلا، رام گوپال ورما سے قانونی شادی کرنا چاہتی تھیں، لیکن فلم ساز تیار نہیں تھے، جس کے باعث ان کی علیحدگی ہوئی۔ اس جوڑے نے رنگیلا، دوڑ، ستیا اور پیار تو نے کیا جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔


