ہوماہم ترینامیر جماعت اسلامی کی انتخابی اصلاحات، معاشی پالیسیوں پر تجاویز

امیر جماعت اسلامی کی انتخابی اصلاحات، معاشی پالیسیوں پر تجاویز

کراچی (لارڈ میڈیا): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے انتخابی اصلاحات اور معاشی پالیسیوں پر جامع تجاویز پیش کردی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کرائے جائیں اور عدلیہ کو آزاد کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے موروثی سیاسی نظام کے خاتمے اور جماعتوں میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت پر زور دیا۔ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے اور بروقت انتخابات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس کی تشکیل اور مسائل کے حل کے لیے قومی کمیشن کے قیام کی تجویز دی۔

انہوں نے پیٹرول پر لیوی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے بھتہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ قومی وسائل کے لیے جامع پالیسی بنانے اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے زراعت کی بہتری اور کوآپریٹ فارمنگ کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ پیٹرول کی قیمت کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دی۔ انہوں نے تعلیمی نظام کو اردو زبان میں کرنے اور نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے نظام کی تبدیلی کی ضرورت پر بھی بات کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں