کراچی (لارڈ میڈیا): وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری اسکول یکم اگست 2026 سے ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ نجی اسکولوں پر نافذ نہیں ہوگا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے حال ہی میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یکم اگست سے تمام سرکاری و نجی اسکول کھل جائیں گے اور تدریسی عمل ہفتے میں 6 روز جاری رہے گا۔
وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس نوٹیفکیشن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے سرکاری اسکولوں کی طرح ہفتہ وار اوقات کار کے پابند نہیں ہوں گے اور وہ اپنی پالیسی کے مطابق اوقات کار طے کریں گے۔


