ہومتازہ ترینایرانی میڈیا کا توانائی تنصیبات پر حملے کی صورت میں ممکنہ جوابی...

ایرانی میڈیا کا توانائی تنصیبات پر حملے کی صورت میں ممکنہ جوابی اہداف کا دعویٰ

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل نے ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران خطے کے اہم ممالک کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس جوابی کارروائی میں سعودی عرب، امارات اور اسرائیل کی اہم تنصیبات شامل ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی فارس نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس کے جواب میں ایران خطے اور اسرائیل کی اہم توانائی کی تنصیبات پر حملے کر سکتا ہے، جس سے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی غوار آئل فیلڈ دنیا کی سب سے بڑی تیل کی فیلڈ ہے، اور متحدہ عرب امارات کی زکوم آئل فیلڈ بھی ایرانی جوابی حملے کا ممکنہ ہدف ہو سکتی ہیں۔ ان تنصیبات پر حملے سے عالمی تیل کی مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

قطر کی نارتھ فیلڈ اور راس لفان کی اہمیت بھی واضح کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان تنصیبات پر کسی بھی حملے سے عالمی ایل این جی تجارت متاثر ہوسکتی ہے، جو قطر کی معیشت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

اسرائیل کی لیویاتھن اور تمار گیس فیلڈز بھی ایرانی نشانے پر ہیں، جو اسرائیل کی توانائی کی ضروریات کا بڑا حصہ پورا کرتی ہیں۔ ان پر حملے سے اسرائیل کی معیشت کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں