بین الاقوامی مینگروو مرکز (آئی ایم سی) کی پہلی کونسل کا اجلاس اور افتتاحی تقریب اتوار کے روز چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں منعقد ہوئی۔
اجلاس میں مرکز کی رکن ریاستوں ، دستخط کرنے والے ممالک اور مبصر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران اسٹریٹجک پلان، طریقۂ کار کے قواعد سمیت دیگر ادارہ جاتی دستاویزات کا جائزہ لے کر اُن کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر بین الاقوامی مینگروو مرکز کے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ مرکز کا سیکرٹریٹ شین زین میں باضابطہ طور پر قائم کر دیا گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): یوئنگ وِسال، چیف آف آفس، میٹھے پانی والے دلدلی علاقوں کےتحفظ کا محکمہ، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نیچرل پروٹیکٹڈ ایریاز، وزارت ماحولیات، کمبوڈیا
’’کمبوڈیا کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ بین الاقوامی مینگروو مرکز کے بانی ممالک میں شامل ہے۔ کمبوڈیا کو امید ہے کہ وہ آئی ایم سی اور دیگر علاقائی تعاون کے نظاموں کے ذریعے سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی اور جدت، مینگروو کے جنگلات کے تحفظ اور بحالی، بلیو کاربن ڈویلپمنٹ اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے جامع انتظام کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سونیا ریکارڈو موآندو، نیشنل ڈائریکٹر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، وزارت زراعت، ماحولیات و ماہی گیری، موزمبیق
’’موزمبیق کو اس اہم عالمی اقدام کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے۔ اس اقدام کا ایک بڑا فائدہ یہ رہا ہے کہ ہمیں تمام ممالک سے سیکھنے، سائنسی تبادلوں اور مڈغاسکر اور دیگر ارکان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ تبادلۂ خیال کے مواقع ملے ہیں۔‘‘
شین زین، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


