ہومتازہ ترینگلگت میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹری بے نقاب، فیکٹری اور گودام سیل

گلگت میں غیر قانونی سگریٹ فیکٹری بے نقاب، فیکٹری اور گودام سیل

گلگت (لارڈ میڈیا): پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے غیر قانونی تمباکو کی خرید و فروخت اور سگریٹ سازی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین محمد شاہد حسین کی ہدایت پر مانسہرہ اور گلگت میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ گلگت کے علاقے جگلوٹ میں ایک غیر قانونی سگریٹ فیکٹری اور تمباکو کا گودام سیل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلگت کے علاقوں میں پہلی بار کسی سگریٹ فیکٹری کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ کارروائی کے دوران سگریٹ بنانے کی مشینری، خام مال اور ہزاروں کلو تمباکو برآمد کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، غیر قانونی فیکٹری میں "چیمپئن” نامی سگریٹ تیار کیے جا رہے تھے، جو کہ رائل ٹوبیکو کمپنی صوابی کا رجسٹرڈ برانڈ ہے۔ حکام نے متعلقہ ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے کہا ہے کہ کسانوں سے سستے داموں تمباکو خرید کر غیر قانونی سگریٹ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں