نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک مظاہرین کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ جنتر منتر پر جو کچھ ہوا وہ بھارت سمیت پوری دنیا نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شرارتی بچوں نے غیر مناسب زبان استعمال کی، جو کسی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتی۔
مودی نے کہا کہ انہیں اور ان کی مرحومہ ماں کو گالیاں دی گئیں، لیکن بچپن میں غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے، ان بچوں کو گلے لگا کر صحیح راستہ دکھانے کا۔ ان کو سزا دینے یا عدالتوں میں چکر لگانے سے صورتحال کو نہیں بدلا جا سکتا۔
مودی کا کہنا تھا کہ وہ مظاہرین کو معاف کرنا چاہتے ہیں اور معاشرہ بھی ان کی اس بات کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی دانتوں کے نیچے زبان آجاتی ہے، لیکن ہم دانت نہیں توڑتے، اسی طرح یہ بچے بھی ہمارے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ بچوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں، ملک کے لیے ساتھ مل کر آگے بڑھیں، کچھ نیا سیکھیں اور اپنے خوابوں کے ساتھ ملک کی ترقی میں شامل ہوں۔


