نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی نے مودی حکومت کے معاشی بیانیے کو زمیں بوس کر دیا ہے۔ مودی کی زیر قیادت حکومت کی معاشی پالیسیاں خلیجی جنگ کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا باعث بنی ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق بھارتی ریزرو بینک نے روپے کی قدر کو سہارا دینے کے لیے 7 ارب ڈالر کی فروخت کی ہے۔ اس اقدام کے باوجود، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔
بھارتی ماہر معاشیات سورجیت بھلا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی نے بھارتی معیشت کو متاثر کیا ہے۔
دنیا کی تیسری بڑی معیشت کا دعویٰ کرنے والی بھارتی حکومت کے دور میں روپے کا بحران مزید بڑھ گیا ہے، جب کہ روپیہ 95 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
ماہر معاشیات دنیش ووہرا کے مطابق بھارتی معیشت کی حالیہ صورتحال نے مودی سرکار کے مشکوک اعداد و شمار کو واضح کر دیا ہے، اور بھارتی عوام کے ٹیکس کو بے جا خرچ کرنے کی نشاندہی کی ہے۔


