ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں ہیضے کی وبا پھیل...

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں ہیضے کی وبا پھیل گئی

دیر بالا (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقوں عشیرئی درہ، شرینگل، براول اور دیر خاص میں ہیضے کی وبا پھیل گئی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر بالا کے ایم ایس ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز کے مطابق اب تک 3 ہزار سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر امتیاز نے بتایا کہ صرف ایک ہی روز میں 600 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بعض مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریضوں سے بھر چکا ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی ٹیمیں وبا پر قابو پانے کے لیے دیر بالا پہنچ گئی ہیں۔
پبلک ہیلتھ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی جانچ اور فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صاف پانی استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں