ہومتازہ ترینپاکستان ٹیم میں تجربہ کار بیٹرز کی واپسی متوقع

پاکستان ٹیم میں تجربہ کار بیٹرز کی واپسی متوقع

لاہور (لارڈ میڈیا): ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شان مسعود کمر کی شدید تکلیف کے باعث سیریز اور انگلینڈ کے دورے سے باہر ہو چکے ہیں، جس کے بعد عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی ٹیم کے تربیتی سیشن میں بھی شریک ہوئے ہیں جبکہ اویس ظفر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، تاہم تجربہ کار بیٹرز کو اہم میچ میں ترجیح دینے کا امکان زیادہ ہے۔

ٹیم انتظامیہ بیٹنگ لائن اپ میں بھی رد و بدل پر غور کر رہی ہے۔ یہ بھی امکان ہے کہ عبداللہ شفیق تیسرے نمبر پر کھیلیں جبکہ بابر اعظم اپنی پسندیدہ چوتھی پوزیشن برقرار رکھیں۔ سات ماہر بیٹرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا آپشن بھی زیر غور ہے جس سے سعود شکیل کی پلیئنگ الیون میں واپسی ممکن ہو سکتی ہے۔

پاکستانی بولنگ لائن اپ میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی رفتار ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں کم رہی، جس کے باعث تیز رفتار نوجوان پیسر عبید شاہ کو موقع مل سکتا ہے۔ اگر پچ ایک بار پھر فاسٹ بولرز کے لیے سازگار رہی تو پاکستان ایک اسپنر کم کر کے اضافی بیٹر یا ایک اور فاسٹ بولر شامل کرنے پر بھی غور کر سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں