ہوماہم ترینوزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ پیشرفت غزہ امن منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں کے عمل درآمد کے لیے مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس عمل کے نتیجے میں 1967ء کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، اور جیسے ہی غزہ کو غیر مسلح کرنے کا عمل مکمل ہوگا، اسرائیلی افواج واپس چلی جائیں گی۔

حماس نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ثالث اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی طرف اہم قدم ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں