بیجنگ (شِنہوا) چین نے کویت کے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ چینی اداروں کی سلامتی کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کریں۔ یہ بات وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس اطلاع کے بعد کہی کہ کویت میں ایک چینی کمپنی کی عمارت حملے کی زد میں آئی ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ "تصدیق شدہ معلومات کے مطابق کسی بھی چینی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے کویت میں موجود اپنے شہریوں اور اداروں کو خطرات سے آگاہ رہنے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین بے گناہ شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر کسی بھی حملے کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور تمام متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے اور خلیجی خطے میں جلد از جلد امن و استحکام بحال کرنے کی اپیل کرتا ہے۔


