ہومتازہ ترینچین کے نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خزانہ اور تجارتی نمائندے سے...

چین کے نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خزانہ اور تجارتی نمائندے سے ویڈیو کال پر تبادلہ خیال

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی امور کے نگران حہ لی فینگ نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے ساتھ ایک ویڈیو کال کے دوران تبادلہ خیال کیا ہے۔

فریقین نے بیجنگ میں دونوں ملکوں کے سربراہان کی ملاقات کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد، اقتصادی و تجارتی تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے، عملی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور آنے والے مرحلے میں ایک دوسرے کے تحفظات مناسب انداز میں حل کرنے کے حوالے سے واضح، جامع اور مثبت تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران چین نے امریکہ کی جانب سے چین پر عائد کی گئی حالیہ اقتصادی و تجارتی پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ وہ سربراہان مملکت کی حکمت عملی پر مبنی رہنمائی کے تحت چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی نظام کے کردار کو مزید فعال بنائیں گے جس کا مقصد باہمی روابط اور اعتماد سازی کو فروغ دینا، خدشات دور کرنے سمیت تعاون کو وسعت دینا ہے تاکہ باہمی معاشی تعلقات مستحکم اور مثبت سمت میں آگے بڑھاتے ہوئے ایک پائیدار اور تعمیری تعلق قائم کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں