ہومتازہ ترینڈیزل کی قیمت میں کمی، پیٹرولیم شعبے کی ڈی ریگولیشن کا فیصلہ

ڈیزل کی قیمت میں کمی، پیٹرولیم شعبے کی ڈی ریگولیشن کا فیصلہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کے تحت ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کا کریک اسپریڈ 70 ڈالر فی بیرل سے کم کرکے 35 تا 40 ڈالر فی بیرل کرنے کی تجویز دی ہے۔ پہلے مرحلے میں پیٹرول کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے گا، اس کے بعد دیگر پیٹرولیم مصنوعات کو اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔

آئی ایف ای ایم اصلاحات کے تحت پیٹرولیم ڈپو پوائنٹس کی تعداد 22 سے کم کرکے 11 کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ حکومت کی پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی جلد ہی وزیر اعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کی سفارشات پیش کرے گی۔

اس اقدام کا مقصد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فوری کمی کر کے صارفین کو ریلیف دینا ہے۔ حکومت ڈیزل کی بین الاقوامی کریک اسپریڈ میں کمی لانے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمتوں کو بتدریج آزاد کیا جائے گا۔

کمیٹی کے جمعرات کے اجلاس سے آگاہ حکام کے مطابق، حکومت ہائی اسپیڈ ڈیزل کے کریک اسپریڈ کو موجودہ تقریباً 70 ڈالر فی بیرل سے کم کرکے 35 سے 40 ڈالر فی بیرل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس سے مقامی ریفائنریوں کی مالی استعداد برقرار رہے گی اور مقامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ آئندہ جمعرات تک کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری کمی سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دے دے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں