ہومتازہ تریناسرائیلی انخلا تک غیرمسلح نہیں ہوں گے، حماس رہنما غازی حمد

اسرائیلی انخلا تک غیرمسلح نہیں ہوں گے، حماس رہنما غازی حمد

غزہ (لارڈ میڈیا): غزہ معاہدہ اسرائیلی انخلا سے مشروط ہو گیا ہے جبکہ حماس نے غیر مسلح ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا سے قبل غیرمسلح ہونے کا عمل شروع نہیں کیا جائے گا۔ ہتھیاروں کا معاملہ اسرائیلی انخلا اور غزہ کی تعمیرِ نو سے منسلک ہے۔ حمد نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا تو ہی معاہدے پر عمل درآمد ممکن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلحے کے معاملے میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہوگا اور غیرمسلح ہونے کے عمل کی نگرانی ایک قومی کمیٹی کرے گی۔

غازی حمد نے مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی اور سفارتی کوششوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے مذاکرات کے دوران فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی بھرپور کوشش کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں