کوئٹہ (لارڈ میڈیا) کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد کان میں متعدد کان کن پھنس گئے تھے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ دشوار حالات کے باوجود ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ کان میں پھنسے دیگر مزدوروں تک رسائی کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔
شعیب نوشیروانی نے متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ کوئلہ کان کے مالک نے بتایا کہ دھماکا میتھین گیس کے باعث ہوا اور کان میں پھنسے مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ سے ہے۔


