ہومتازہ ترینبین الاقوامی نوجوان فنکاروں کی بیجنگ میں مشترکہ پرفارمنس، چینی ثقافت سے...

بین الاقوامی نوجوان فنکاروں کی بیجنگ میں مشترکہ پرفارمنس، چینی ثقافت سے روشناس ہوئے

15 واں سونگ چھِنگ لِنگ بین الاقوامی یوتھ ایکسچینج کیمپ جمعہ کے روز بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں چھ فنی گروپوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 190 نوجوان فنکار شریک ہوئے۔

کیمپ کے دوران چین، روس، میکسیکو، انڈونیشیا، بلغاریہ اور ترکمانستان کے نوجوان فنکاروں نے مشترکہ مشقیں کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مشترکہ ثقافتی پرفارمنسزبھی پیش کیں جن میں مختلف ثقافتوں کا دلکش امتزاج دیکھنے کو ملا۔

انہوں نے پیلس میوزیم ، عظیم دیوارِ چین اور سونگ چھِنگ لِنگ کی سابق رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لوک موسیقی، پیکنگ اوپیرا اور مارشل آرٹس کے ذریعے روایتی چینی ثقافت کا بھی تجربہ کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): الیکسی بودانتسیف، نمائندہ، یوتھ چیمبر آرکسٹرا آف دی این ایس سی
’’فن ہمیں ایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ واقعی ایک بین الاقوامی زبان ہے۔ اس کے ذریعے ہم صرف اپنے خیالات ہی نہیں بلکہ دنیا کے بارے میں اپنے احساسات بھی ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اینیس سیگورا بیرلانگا، نمائندہ، کیمراٹا جووینیل ڈیل کنزرویٹوریو دے سیلایا
’’میرے خیال میں چین ایک شاندار ملک ہے۔ یہاں کی ثقافت بھی متاثر کن ہے اور یہاں آنا ایک بہترین تجربہ تھا۔ میں یہاں بہت سے نئے لوگوں سے ملی ہوں۔ مجھے مختلف ثقافتوں کے بارے میں جاننے اور ایسی نئی موسیقی سننے کا موقع ملا جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں سنی تھی۔ اس کے علاوہ میں نے چین کے بہت سے خوبصورت مقامات بھی دیکھے۔ یہاں کے لوگ بھی واقعی بہت رحمدل ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ایان ماتیاس گارسیا بالبُوئینا، نمائندہ، کیمراٹا جووینیل ڈیل کنزرویٹوریو دے سیلایا
’’میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کو ضرور بتاؤں گا کہ چین بے حد خوبصورت ملک ہے۔ یہاں کا قدرتی حسن بہت دلکش ہے۔ یہاں کے کھانے بھی نہایت عمدہ ہیں۔ مجھے یہاں رہ کر بہت سکون ملا۔‘‘

بیجنگ سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں