تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ قشم جزیرے میں شہر کے اندر تین دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جن میں سے ایک میزائل رہائشی علاقے میں گرا۔ تاہم جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں فوری معلومات نہیں مل سکیں۔
بوشہر صوبے میں بھی دھماکوں کی آوازیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ یہ علاقہ ایران کے واحد جوہری بجلی گھر کے قریب واقع ہے، جس کی وجہ سے یہ اطلاعات خاص اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔
بندر عباس میں بھی دو دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ مزید برآں، ابوموسیٰ، کیش اور قیشم کے جزیروں سے بھی دھماکوں کی آوازوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


