ہومتازہ ترینپیپلز پارٹی کا مقابلہ دھاندلی کی پیداوار سے ہے، بلاول

پیپلز پارٹی کا مقابلہ دھاندلی کی پیداوار سے ہے، بلاول

مظفر آباد (لارڈ میڈیا): پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ دھاندلی کی پیداوار سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہر بار دھاندلی کے ذریعے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بنتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی تین نسلوں سے مسئلہ کشمیر کا مقدمہ لڑ رہی ہے، جبکہ کچھ جماعتیں نسل در نسل دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور کشمیری عوام وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ان سے نفرت کرتے ہیں۔

بلاول نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی میدان میں شکست ہوئی تو وہ اسے قبول کریں گے، لیکن چوری شدہ نتائج نہیں۔

انہوں نے سچ اور مفاہمت کمیشن کے قیام پر زور دیا تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں اور احتجاج ختم ہو سکے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے اور کوئی بھی اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں