ہومUncategorizedخیبرپختونخوا اسمبلی کے بلیو پاسپورٹ قوانین میں تبدیلی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے بلیو پاسپورٹ قوانین میں تبدیلی

پشاور (لارڈ میڈیا) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں اس حوالے سے مراعات بل میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اب اراکین کو صرف ان کی اسمبلی کی مدت کے دوران بلیو پاسپورٹ فراہم کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں ہونے والے کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین کے لیے اسمبلی نادرا کارڈ جاری کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ ممبران کے اہل خانہ کو کارڈ کا اجراء ختم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

مراعات بل میں میڈیا سے متعلق قوانین میں ترامیم کی جائیں گی، جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے تمام مراعات اور اخراجات کو برقرار رکھا جائے گا۔ اراکین اسمبلی کا تاحیات بلیو پاسپورٹ کے خاتمے پر شدید تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی مراعات بل کے ترمیمی مسودے کو حتمی شکل دے کر کابینہ کی منظوری کے بعد دوبارہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلی سہیل آفریدی نے سپیکر بابر سلیم کو مراعات بل پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں