ہومتازہ ترینزمبابوے میں پیپلز لبریشن آرمی کی 99 ویں سالگرہ کی مناسبت...

زمبابوے میں پیپلز لبریشن آرمی کی 99 ویں سالگرہ کی مناسبت سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد

تقریب میں زمبابوے کی حکومت کے وزراء، اعلیٰ فوجی افسران، سفارت کاروں اور جنگِ آزادی کے سابق فوجیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمبابوے میں چینی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی وانگ ژین یو نے عالمی سلامتی کے اقدام سے پیپلز لبریشن آرمی کی وابستگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 36 برسوں کے دوران چینی فوج اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 50 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کر چکی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وانگ ژین یو، دفاعی اتاشی، چینی سفارت خانہ، زمبابوے
’’بین الاقوامی صورتحال خواہ کوئی بھی رخ اختیار کرے پی ایل اے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی، عالمی امن کے تحفظ اور تمام انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی سوچ کو آگے بڑھانے کے لئے بدستور پُرعزم رہے گی۔‘‘

زمبابوے میں چین کے سفیر ژاؤ ڈِنگ نے کہا کہ چین اور زمبابوے کے درمیان گہری دوستی قومی آزادی کی جدوجہد کے دوران پروان چڑھی جس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط انقلابی رشتے استوار ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں زمبابوے کے سابق فوجیوں کے ایک وفد نے اپنی انقلابی جدوجہد کی یادیں تازہ کرنے کے لئے چین کا دورہ کیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے ۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ژاؤ ڈِنگ، چینی سفیر، زمبابوے
’’سالہاسال سے جاری یہ دیرینہ برادرانہ تعلقات چین اور زمبابوے کے درمیان مشترکہ مستقبل پر مبنی ایک مضبوط اور ہر آزمائش میں ساتھ نبھانے والی شراکت داری میں ڈھل چکے ہیں جس کے ثمرات مختلف شعبوں میں نمایاں ہیں۔‘‘

زمبابوے دفاعی افواج (زیڈ ڈی ایف) کے کمانڈر جنرل ایمانوئل ماتاتو نے پی ایل اے کی 99 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس دلچسپ اتفاق کا بھی ذکر کیا کہ دونوں ممالک کی افواج اگست میں اپنی اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔ پی ایل اے کی 99 ویں سالگرہ یکم اگست جبکہ زیڈ ڈی ایف کی 46 ویں سالگرہ 11 اگست کو منائی جائے گی۔

ماتاتو نے آزادی کی جنگ کے زمانے سے چین کی غیرمتزلزل حمایت پر بھی اُس کا شکریہ ادا کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ایمانوئل ماتاتو، کمانڈر جنرل، دفاعی افواج، زمبابوے
’’زمبابوے کی دفاعی افواج کے لئے پی ایل اے ہمیشہ ہماری ترقی کے سفر میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ زیڈ ڈی ایف ہر آزمائش میں ساتھ نبھانے والے اس ہمیشہ کے تعلق کو آئندہ بھی مزید فروغ دینے اور اسے آنے والی نسلوں تک برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔

استقبالیہ تقریب کے موقع پر زمبابوے میں تعینات چین کی 23 ویں میڈیکل ٹیم نے تقریب میں شریک آزادی کی جنگ کے سابق فوجیوں کو مفت طبی خدمات فراہم کیں۔ انہوں نے بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کئے۔

ہرارے سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں