ہومUncategorizedدبئی امیگریشن کا ویزا مسائل کے شکار افراد کی مدد کا اعلان

دبئی امیگریشن کا ویزا مسائل کے شکار افراد کی مدد کا اعلان

دبئی (لارڈ میڈیا) ویزا مسائل کا شکار افراد کے لیے دبئی امیگریشن نے امداد کا اعلان کیا ہے۔ دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ویزا مسائل میں مبتلا افراد فوری طور پر دبئی امیگریشن کے الویر سینٹر پہنچ کر اپنے مسائل بیان کریں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے بتایا کہ ویزا مسائل کے شکار افراد کو رہائش، خوراک اور طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل چیک اپ اور دانتوں کا علاج بھی مفت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کے لیے بھی مسائل کو حل کیا جائے گا۔ دبئی میں پھنسے سیاحوں اور نوکری کے متلاشی افراد کی رہنمائی کے لیے نیا سینٹر لانچ کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل المری نے کہا کہ دبئی میں سیاح اور نوکری تلاش کرنے والے ہمارے مہمان ہیں اور ان کے ہر مسئلہ کو حل کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں