ہومUncategorizedسوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 خوارجی ہلاک

سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 خوارجی ہلاک

سوات (لارڈ میڈیا): مٹہ سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 4 خوارجی ہلاک کر دیے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں ایک اہم اور اسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی سے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل گلفام نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوارجیوں کا مقابلہ کیا اور شہید ہو گئے۔ کارروائی کے دوران 4 خوارجی ایک مکان میں پناہ لے کر اہل خانہ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا خوارجیوں کی بزدلی اور ناکامی کا ثبوت ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں