ہومUncategorizedساحل پر بچے کی جان بچانے والا لائف گارڈ ہیرو قرار، ٹرمپ...

ساحل پر بچے کی جان بچانے والا لائف گارڈ ہیرو قرار، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس بلا لیا

سانتا کروز (لارڈ میڈیا): امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا کروز میں 16 سالہ لائف گارڈ رائڈر ولیمز نے 10 سالہ بچے کی جان بچا کر بہادری کی مثال قائم کی۔ یہ واقعہ سی برائٹ بیچ پر پیش آیا جہاں تیز لہروں نے بچے کو سمندر میں دور بہا دیا۔ رائڈر نے خطرے کی پروا کیے بغیر سمندر میں چھلانگ لگا دی اور بچے کو بچانے کی کوشش شروع کی۔

شدید لہروں کے باعث ریسکیو آپریشن مشکل ہو گیا لیکن رائڈر نے بچے کو اپنی گرفت میں رکھا۔ ایک اور لائف گارڈ کی مدد سے بچے کو بحفاظت ساحل تک پہنچا دیا گیا۔ طبی عملے نے بچے کو چیک کیا اور اسے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے بچے کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔

رائڈر کی بہادری کی ویڈیو وائرل ہونے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوٹس لیتے ہوئے رائڈر اور اس کے اہلِ خانہ کو وائٹ ہاؤس مدعو کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ رائڈر کو اعلیٰ سول اعزاز سے نوازیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں