اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان ٹیلی وژن کی سابق نیوز کاسٹر اور ممتاز سماجی شخصیت جہاں آرا معین اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔ جہاں آرا نے 1973 میں پاکستان ٹیلی وژن نیوز میں بطور انگریزی خبروں کی بیک گراؤنڈ کمنٹری کا آغاز کیا اور بعد میں باقاعدہ نیوز کاسٹر بن گئیں۔
وہ 1999 تک پی ٹی وی نیوز کے ساتھ وابستہ رہیں اور خبروں کی درست ادائیگی پر بہت محنت کرتی تھیں۔ انہوں نے مختلف جامعات میں وزیٹنگ فیکلٹی ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں اور اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، یونیسکو اور یو این ڈی پی کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کام کیا۔


