ہومتازہ ترینکراچی کی حالت دیکھ کر شرمندگی ہوئی، شاہد آفریدی

کراچی کی حالت دیکھ کر شرمندگی ہوئی، شاہد آفریدی

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی ستھرائی کے مسائل کے باعث وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد منتقل ہو چکے ہیں۔

شاہد آفریدی نے حال ہی میں کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہر کی موجودہ حالت پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے انہیں یہ دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوئی کہ شہر کی ترقی و تعمیر میں کوئی واضح بہتری نہیں آئی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں جیسے کورنگی، سائیٹ ایریاز اور یونیورسٹی روڈ کو ترقیاتی کاموں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ کراچی کی ترقی پر توجہ دیں اور امید ظاہر کی کہ شہر کی حالت بہتر ہو گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں