نیویارک (لارڈ میڈیا) پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ برقرار رہنے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امریکا و ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
عاصم افتخار نے سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو وسیع تر تنازع میں گھسیٹنے کی کوششیں باعث تشویش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔


