ہومUncategorizedویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرادیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز سے ہرادیا

پورٹ آف اسپین (لارڈ میڈیا) ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 120 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 58 رنز بنائے جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی، لیکن بیٹنگ لائن اپ آخری دن دباؤ میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ نئی گیند سے مشکلات کا اندازہ تھا، لیکن 211 رنز کا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز 126 رنز پر 7 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ شروع کی اور 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یوں ویسٹ انڈیز کو مجموعی طور پر 210 رنز کی برتری ملی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں