ہومUncategorizedبدخشان: طالبان عہدیدار ذبیح اللہ حملے میں جاں بحق

بدخشان: طالبان عہدیدار ذبیح اللہ حملے میں جاں بحق

کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان کے صوبے بدخشان میں طالبان حکومت کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری ضلع بہارک میں مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ طالبان حکومت کی سکیورٹی کمان کے ترجمان احسان اللہ کامکار نے کہا ہے کہ ذبیح اللہ امیری منگل کے روز موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد کے حملے کا نشانہ بنے۔ اس واقعے میں ان کے ایک محافظ کو معمولی زخم آئے ہیں۔

طالبان حکومت کے پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ذبیح اللہ امیری اپنے دفتر جاتے ہوئے بہارک۔فیض آباد شاہراہ پر حملے کا نشانہ بنے۔ حملہ آوروں میں سے ایک محافظوں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شخص اس وقت زیرِ علاج ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کے محرکات واضح نہیں ہیں۔ اب تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور طالبان پولیس نے بھی ممکنہ محرکات کے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

ذبیح اللہ امیری طالبان حکومت کی معروف میڈیا شخصیات میں شامل تھے اور گزشتہ چند برسوں سے بدخشان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ بدخشان میں اس نوعیت کے سکیورٹی واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں