ہوماہم ترینکویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

کویت کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کویتی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر آئے ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزارتِ امورِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (مشرقِ وسطیٰ) زاہد حسین نے کویتی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں