ہومUncategorizedسہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر معاشی ناکامی کی تنقید

سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت پر معاشی ناکامی کی تنقید

پشاور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ خیبرپختونخوا کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، وہ کسی دوسرے صوبے کو نہیں ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے مالی سال کے دوران 129 ارب روپے ریونیو جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم صوبے نے 150 ارب روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کیا اور کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت اپنا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ خیبرپختونخوا مالی نظم و ضبط برقرار رکھے ہوئے ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ملک کی معاشی شرح نمو کم ہو چکی ہے، زراعت کی گروتھ منفی ہو گئی ہے اور قومی قرضہ 42 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 97 ہزار ارب روپے ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کی قدر کو مصنوعی طور پر قابو میں رکھا گیا ہے، جس کے معیشت پر منفی اثرات ہو رہے ہیں اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو سنگین معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں