ہومبیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین۔یورپ مال بردار ریل گاڑیوں کے مجموعی دوروں کی تعداد ایک لاکھ...

چین۔یورپ مال بردار ریل گاڑیوں کے مجموعی دوروں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین۔یورپ مال بردار ریل گاڑیوں نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد سفر مکمل کئے ہیں، جبکہ ان کے ذریعے 520 ارب امریکی ڈالر سے زائد مالیت کا سامان منتقل کیا جا چکا ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے عہدیدار لیانگ لین چھونگ کے مطابق جون 2026 تک چین۔یورپ مال بردار ریل گاڑیوں میں بھرے ہوئے کنٹینرز کا تناسب مسلسل 46 ماہ سے 100 فیصد برقرار رہا ہے۔ نقل و حمل کی استعداد کے لحاظ سے چین کے شہر شی آن سے جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ تک مکمل سفر کا دورانیہ کم ہو کر صرف 11 دن رہ گیا ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے ایک نمایاں اور علامتی منصوبے کے طور پر چین۔یورپ مال بردار ریل سروس، جسے "سٹیل اونٹوں کے قافلے” بھی کہا جاتا ہے، نے یوریشیا بھر میں ایک جامع لاجسٹک نیٹ ورک قائم کر دیا ہے۔ رواں سال جون میں چائنہ ریلوے ایکسپریس کے متحدہ برانڈ کے تحت اس سروس کے آغاز کی دسویں سالگرہ بھی منائی گئی۔

لیانگ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران اس مال بردار ریل سروس کی نمو میں اوسطاً 30 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2016 میں یہ تعداد 1,702 تھی، جو بڑھ کر 2025 میں 20,022 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ "اس وقت صرف ایک ماہ کے دوران ہونے والے سفری دوروں کی تعداد ہی 2016 کے پورے سال کے برابر ہو چکی ہے، جو اس سروس کی مضبوط ترقی، لچک اور وسیع ترقیاتی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔”

عہدیدار کے مطابق متنوع اور انفرادی نوعیت کی مارکیٹ ضروریات پوری کرنے کے لئے خصوصی نوعیت کی مال بردار ریل گاڑیاں اور ای کامرس ریل سروسز بھی متعارف کرائی گئی ہیں، جبکہ اس سروس کا ویب پورٹل کو دنیا بھر کے صارفین کے لئے کثیر لسانی، 24 گھنٹے فعال اور ون سٹاپ سروس پلیٹ فارم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

لیانگ نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اس سروس کے برانڈ کو مزید مضبوط بنانے، اس کی بین الاقوامی اور مارکیٹ پر مبنی ترقی کو فروغ دینے، اس کی لچک میں اضافہ کرنے اور بہتر معیار و کارکردگی کے ساتھ اس کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں