ٹاروبا (لارڈ میڈیا) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 126 رنز بنالیے ہیں، جس کے باعث انہیں پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 155 رنز کی برتری حاصل ہے۔
ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز 282 رنز پر ختم ہوئی تھی۔ دوسری اننگز میں ٹَیگینرائن چندرپال نے 35، جسٹن گریوز نے 20 اور شائی ہوپ نے 10 رنز بنائے۔
کھیل کے اختتام پر شمار جوزف 22 اور کیمارو روچ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔


