ہومتازہ ترینجنوبی کوریا میں مردہ جلد سے جوانی برقرار رکھنے کا متنازع طریقہ...

جنوبی کوریا میں مردہ جلد سے جوانی برقرار رکھنے کا متنازع طریقہ متعارف

سیئول (لارڈ میڈیا) : جنوبی کوریا میں ہمیشہ جوان رہنے کے لیے لاشوں کی جِلد کو استعمال کرنے کا متنازع طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔ ریٹرن ٹو یورز ٹوئنٹیز (آر ای 2 او) نامی کمپنی کے اس طریقہ کار میں مردہ افراد کی عطیہ کردہ جِلد کو انجیکشن کے ذریعے زندہ افراد کے چہروں میں شامل کیا جاتا ہے۔

اس عمل میں مردہ جِلد کو لیبارٹری میں بھیجا جاتا ہے جہاں اس کے خلیاتی مواد کو نکال کر صفائی کی جاتی ہے۔ حتمی پراڈکٹ میں انسانی کولیگن، ایلیسٹن اور hyaluronic ایسڈ شامل کیے جاتے ہیں تاکہ یہ انسانی جسم سے ہم آہنگ ہوسکیں۔

ڈی او ڈی ڈرماٹولوجی کلینک کے ماہر کِم ہان سیم کے مطابق اس جِلدی ٹشو کو اس طرح تیار کیا جاتا ہے کہ جسم اسے مسترد نہ کرے۔ جب یہ چہرے اور گردن میں شامل کیا جاتا ہے تو جھریوں سے نجات اور جلد کی تازگی میں مدد ملتی ہے۔

کچھ افراد نے اس طریقہ کار کو متاثر کن قرار دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے نتائج کی تعریف کی ہے۔ تاہم، ناقدین نے اس کے اخلاقی پہلو اور طویل المعیاد بنیادوں پر محفوظ ہونے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ طریقہ کار جنوبی کوریا کے علاوہ سنگاپور اور جاپان میں بھی دستیاب ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں