ہومتازہ ترینزمبابوے میں چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے 99ویں تاسیس کی تقریب کا...

زمبابوے میں چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کے 99ویں تاسیس کی تقریب کا انعقاد

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے میں چین کے سفارت خانے نے چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں زمبابوے کی حکومت کے وزراء، اعلیٰ فوجی افسران، سفارت کاروں اور جنگ آزادی کے سابق فوجیوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زمبابوے میں چینی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی وانگ ژین یو نے گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کے لئے پی ایل اے کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 36 برسوں کے دوران چینی فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 50 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "بین الاقوامی صورتحال جیسے بھی بدلتی رہے، پی ایل اے اپنی ذمہ داریاں نبھانے، عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ مستقبل کے حامل عالمی معاشرے کے تصور کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم رہے گی۔”

زمبابوے میں چین کے سفیر ژو ڈنگ نے کہا کہ چین اور زمبابوے کے درمیان گہری دوستی قومی آزادی کی جدوجہد کے دوران پروان چڑھی، جس نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط انقلابی رشتوں کو جنم دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں زمبابوے کے سابق فوجیوں کا ایک وفد اپنے انقلابی سفر کی یادیں تازہ کرنے کے لئے چین گیا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

ژو ڈنگ نے کہا کہ "برسوں کے دوران یہ دیرینہ رفاقت ایک مضبوط اور ہر موسم میں قائم رہنے والی چین-زمبابوے مشترکہ مستقبل کی شراکت داری میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔”

زمبابوے ڈیفنس فورسز (زیڈ ڈی ایف) کے کمانڈر جنرل ایمانوئل ماتاتو نے پی ایل اے کے قیام کی 99ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دلچسپ اتفاق ہے کہ دونوں افواج اگست میں اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔ پی ایل اے یکم اگست کو اپنی 99ویں جبکہ زمبابوے ڈیفنس فورسز 11 اگست کو اپنی 46ویں سالگرہ مناتی ہیں۔

ماتاتو نے آزادی کی جدوجہد کے زمانے سے چین کی غیرمتزلزل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ "زمبابوے ڈیفنس فورسز کے لئے پی ایل اے ہمیشہ ہماری ترقی کا ایک قابل اعتماد شراکت دار رہی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فورس آئندہ نسلوں تک اس ہر موسم میں قائم رہنے والے تعلق کو مزید فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔

استقبالیہ تقریب کے موقع پر زمبابوے میں تعینات 23ویں چینی طبی ٹیم نے آزادی کی جنگ کے سابق فوجیوں کو مفت طبی خدمات فراہم کیں اور بیماریوں سے بچاؤ اور علاج سے متعلق آگاہی کے لئے معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں