ہومتازہ ترینآئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2028 کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ...

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2028 کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے میزبانی کی پیشکش کر دی

سڈنی (لارڈ میڈیا): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2028 کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے میچز کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق یہ ورلڈکپ اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہے اور دونوں ممالک مشترکہ میزبان ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین نے میچز کے لئے میزبانی کی پیشکشیں طلب کی تھیں، اور 14 شہروں نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ تاہم، منتظمین 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کریں گے جبکہ 6 شہروں کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔

آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق شہروں کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ لاجسٹک میں توازن برقرار رہے اور آپریشنز و شیڈولنگ میں آسانی ہو۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم شہروں کی وجہ سے ٹیموں اور فینز کو کم سفر کرنا پڑے گا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کو ملے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں