ہومتازہ تریناپر سوات میں غیر معیاری کشتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اپر سوات میں غیر معیاری کشتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اپر سوات (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر کشتیوں کے ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اپر سوات نے مختلف مقامات پر موجود کشتیوں کا جامع سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سروے کے دوران کشتیوں کی حفاظتی معیار کو جانچا جائے گا اور غیر معیاری کشتیوں کے آپریشن پر پابندی عائد کی جائے گی۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ اپر سوات کے سیاحتی مقامات پر چلنے والی تمام کشتیوں کی فٹنس اور آپریشنل صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مہوڈنڈ جھیل پر بوٹنگ سروسز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور بغیر این او سی کسی بھی کشتی کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام بوٹنگ آپریٹرز کا ریکارڈ، ضروری معلومات اور متعلقہ دستاویزات جمع کیے جا رہے ہیں جبکہ جانچ پڑتال، تصدیق، سرٹیفیکیشن اور این او سی کے اجرا کے لیے تمام ڈیٹا ٹی ایم او کو فراہم کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ ان اقدامات کا مقصد مہوڈنڈ میں بوٹنگ سرگرمیوں کو محفوظ بنانا اور انہیں قانونی تقاضوں کے مطابق منظم کرنا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں